اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطینی اطلاع رسانی مرکز کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے کل ہونے والے مظاہرے میں سینچری ڈیل کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ استقامت ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق مظاہرین پر صیہونی فوجیوں نے حملہ کیا جس میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے، زخمی ہونے والوں میں ایک صحافی بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 28 جنوری 2020 کو نسل پرستانہ سینچری ڈیل کی رونمائی کی تھی۔
/129
22 فروری 2020 - 10:10
News ID: 1012219
ہزاروں فلسطینیوں نے کل غزہ کی پٹی میں نسل پرستانہ سینچری ڈیل کے خلاف مظاہرہ کیا۔